صنعاء 23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے عسکری اور فیلڈ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز اتحادی فوج کے جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں اور حکومتی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 42باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز حوثی باغیوں نے تعز شہر کے جبل العروس میں پیش قدمی کی کوشش کی مگر فوج کی جوابی کارروائی میں باغی پسپا ہو گئے۔ اس کارروائی میں کم سے کم20حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ادھر ملک کے شمالی شہر الجوف میں المتون، الغیل، المصلوب اور الشعف کے مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور زمینی فوجی دستوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 11 باغی ہلاک ہو گئے۔عمران گورنری میں میں فضائی حملے میں چار باغی مارے گئے۔ اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے عمران گورنری کی وادی مور میں عبیسہ پل اور قفلہ عذر کے مقامات پر باغیوں کے دو مراکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں باغیوں کے ٹھکانے تباہ ہو گئے۔یمن کے جنوب مشرقی علاقے شبوۃ نامعلوم افراد نے باغیوں کے ایک مقامی مرکز پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد باغی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی شہر میں الرونہ بیحان کے مقام پربھی گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں تین باغی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ الضالع گورنری میں جمعہ کے روز حکومتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادارملیشیاکے 3جنگجو ہلاک اور کم سے کم چھ زخمی ہوئے۔